سینیٹر پلوشہ خان

پی این اے بنایا جائے یا آئی جے آئی پیپلزپارٹی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، سینیٹر پلوشہ خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہاہے کہ پی این اے بنایا جائے یا آئی جے آئی پیپلزپارٹی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن )غائب پنجاب میں ہوگئی ڈھونڈ سندھ میں رہے ہیں،چیئرمین پیپلزپارٹی انتخابات میں لیول پلینگ فیلڈ کی بات کرتے ہیں تو مسلم لیگ ایون فیلڈ سمجھتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ کراچی کے عوام نے ایم کیو ایم کی سیاست کو دفن کردیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی چاروں صوبوں سے انتخابات جیت کر اقتدار میں آ رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں