خدیجہ شاہ

ایف آئی اے کی تفتیش مکمل،خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اشتعال انگیز ٹویٹ کرنے کا مقدمہ، عدالت نے ایف آئی اے کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور کرنے کا تین صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔ایڈیشنل سیشن جج محمد نواز نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا ۔خدیجہ کے خلاف ایف آئی اے لاہور نے مقدمہ درج کیا ۔

خدیجہ شاہ نے اپنے وکیل بیرسٹر سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانت دائر کی تھی۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے کیس میں تفتیش مکمل کر لی۔ ایف آئی اے کے جواب کی روشنی میں خدیجہ شاہ اب مطلوب نہیں رہی ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسکو مزید جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔ خاتون ہونے کے ناطے وہ ضمانت اور رہائی کی حق دار ہے۔ عدالت اس کو رہائی کا حکم دیتے ہوے ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتی ہے۔خیال رہے کہ اشتعال انگیزٹویٹ کیس میں خدیجہ شاہ کی ضمانت گذشتہ روز منظور کی گئی تھی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کو رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس کی خواتین اہلکار صنم جاوید کو ساتھ لے کر پولیس اسٹیشن روانہ ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق جیل حکام کو صنم جاوید کی رہائی کی روبکار موصول ہونے کے موقع پر لاہور کے 3تھانوں تھانہ کوٹ لکھپت، تھانہ ماڈل ٹاو¿ن اورتھانہ لیاقت آباد کی پولیس کی نفری کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود تھی۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت کے بعد رہائی ہوئی تھی۔ پولیس نے کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے فوری بعد گرفتارکرلیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ ماہ صنم جاوید کی جناح ہاس لاہور حملہ کیس سمیت دو مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے باوجود کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلتے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں