حمزہ شہباز

علامہ اقبال کا فلسفہ ایک ناقابل تسخیر تحریک اور پیغام ہے’ حمزہ شہباز

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے 146ویں یوم پیدائش پر شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبال ہماری فکری روایات کا سب سے روشن حوالہ ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال کا فلسفہ ایک ناقابل تسخیر تحریک اور پیغام ہے، اقبال کی فکر سے وابستگی کا یہ تقاضا ہے پاکستان کو حقیقی معنوں میں جمہوری فلاحی مملکت بنائیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ حکیم الامت نے برسوں پہلے ان مسائل کی پیشن گوئی کی جن کا آج ہمیں سامنا ہے، علامہ اقبال کی سوچ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں