شہباز شریف

ہمارے نوجوان پاکستان کو مسائل سے نکال کر ترقی کی منزلوں پر لیکر جا سکتے ہیں ‘ شہباز شریف

لاہور ( نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے 146ویں یوم پیدائش پر شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے امید کی شاعری کی ہے،انہوں نے ہمیں خود پر اعتماد کرنے کا پیغام دیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج پاکستان جن مسائل کا شکار ہے ان سے ہم اپنی محنت سے نکال سکتے ہیں، مجھے اپنے نوجوانوں پر یقین کامل ہے کہ وہ پاکستان کو نہ صرف سب مسائل سے نکال سکتے ہیں بلکہ اس کو ترقی کی منزلوں پر بھی لیکر جا سکتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں ناامیدی کی گفتگو ختم کرنی ہے، کچھ نہیں ہو سکتا کی رٹ چھوڑ کر ہم کر سکتے ہیں پر یقین کرنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ آئیں ملکر پاکستان کے لیے کام کریں، سب ملکر کام کریں گے تو آپ دیکھیں گے کہ ہم سے ہے زمانہ۔سابق وزیر اعظم نے آخر میں شعر کہا کہ ہم کو مٹا سکے زمانہ میں دم نہیں ۔۔۔ہم سے زمانہ خود ہے زمانے سے ہم نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں