انوشے عباسی

چھوٹی چھوٹی باتوں پر لوگ طلاق جیسی بڑی چیز لے آتے ہیں، اداکارہ انوشے عباسی

کراچی (گلف آن لائن)اداکارہ انوشے عباسی کا کہنا ہے کہ ڈرامہ ‘ایک سو ایک طلاقیں’ کے سین حقیقت سے قریب تر ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکارہ انوشے عباسی کا کہنا تھا کہ اْن کو ڈرامے کرنے میں اسی وجہ سے زیادہ مشکل پیش نہیں آئی کیونکہ اْن کو کئی جگوں پر لگتا تھا کہ اگر ان چھوٹی چھوٹی باتوں کو میاں بیوی مل کر بات کر کے حل کرنے کی کوشش کریں تو شادی بچائی جا سکتی ہے۔انوشے نے بتایا کہ اس ڈرامے میں فلمائے گئے سین حقیقت سے اتنے قریب ہیں کہ لوگ اْن کو خود سے جوڑ سکتے ہیں کیونکہ حقیقت میں ایسا ہی ہوتا ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر لوگ طلاق جیسی بڑی چیز لے آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ دلچسپ سی صورتِحال تھی۔ میں نے اپنی زندگی میں پہلے ایسا کردار کبھی نہیں کیا جو مجھ سے ملتا ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ ایک رونے والی لڑکی کا رول کیا اور میں ہمیشہ مزاحیہ سکرپٹ کرنے سے بھاگتی تھی کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ شاید میں اس کی ٹائمنگ نہ پکڑ سکوں مگر مجھے خوشی ہے کہ میری ایکٹینگ کو لوگ کافی پسند کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامے میں انوشے عباسی ایک ایسی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کو اپنے شوہر سے بہت سے مسائل ہیں اور وہ کافی کوشش کرنے کے باوجود روزمرہ کی لڑائیوں کو روک نہیں پا رہی ہوتی۔ڈرامے میں زاہد احمد ایک ایسے وکیل کا کردار ادا کر رہے ہیں جن کے پاس جب کوئی جوڑا طلاق لینے کے لیے کیس کروانے آتا ہے تو وہ شادی کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں