چینی صدر

چینی صدر کا بیجنگ اور حہ بے میں آفات کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کا معائنہ

بیجنگ (نیوز ڈیسک) سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 10 تاریخ کو بیجنگ اور حہ بے میں آفات کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں تباہی کے بعد بحالی اور تعمیر نو میں بہترین نتائج کے لیے مسلسل کوششیں کرنی چاہئیں تاکہ متاثرہ لوگوں کے معاش اور نظام روزگار کو یقینی بنایا جا سکے اور لوگ موسم سرما میں اطمینان سے رہ سکیں.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کمیٹیاں ،مقامی حکومتیں اور تمام متعلقہ فریقوں کو چاہیے کہ وہ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور انتظامات پر ایمانداری سے عمل درآمد کریں اور آفات کے بعد بحالی اور تعمیر نو میں بہتر کارکردگی دکھائیں.شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ ہمیں ہمیشہ عوام پر مبنی نقطہ نظر پر عمل کرنا چاہیے،

سیلاب پر قابو پانے کے انجینئرنگ سسٹم اور ایمرجنسی مینجمنٹ سسٹم میں بہتری کے عمل کو تیز کرنا چاہیے، اور آفات سے بچاؤ،تخفیف، اور امدادی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بنانا چاہیے۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی کے آخر اور اگست کے اوائل میں شمالی چین اور دیگر مقامات پر شدید بارشیں ہوئی تھیں، جس سے سیلاب اور ارضیاتی تباہی کے باعث بیجنگ، حہ بے اور دیگر مقامات پر بھاری جانی نقصان ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں