چینی صدر

چینی صدر کا موسم سرما کی آمد پر  کا  آفت زدہ علاقوں کا  دورہ

بیجنگ (نیوز ڈیسک) نومبر  کی آمد کے ساتھ ہی شمالی چین میں موسم سرما کا آغاز  ہو گیا۔ ہفتہ کے روز  چینی صدر شی جن پھنگ نے تین ماہ قبل سیلاب کی زد میں آنے والے بیجنگ اور  صوبہ حہ بے کے دیہی علاقوں کا دورہ کیا اور  آفت زدہ علاقوں کی تعمیر نو کی سرگرمیوں کا معائنہ کیا ۔انہوں نے زور دیا کہ موسم سرما میں ہر ایک متاثرہ گھر کے لئے ہیٹنگ کا اچھی طرح بندو بست کیا جائے ۔

کھیتی باڑی آفت کے بعد تعمیر نو کے کاموں کا ایک اہم حصہ ہے۔ چینی صدر نے زرعی علاقوں کا جائزہ لیا اور نشاندھی کی کہ اناج کی پیداوار کسانوں کی خوشحالی سے لے کر ملک کی فوڈ سیکیورٹی سے تعلق رکھتی ہے جس پر پوری توجہ دی جانی چاہیے۔

اس کےعلاوہ صدر شی نے آفت زدہ علاقوں کے عوام کے لئے ہیٹنگ کی سہولیات اور  مقامی کاروبار کے بارے میں معلومات لیں اور  مقامی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ تمام ضروری امدادی اقدامات اختیارکریں تاکہ متاثرہ لوگوں کو درپیش مشکلات کو دور کیا جا سکے۔اس کے ساتھ چینی صدر نے آبی تنصیبات ، سڑکوں اور  مکانات کی مرمت اور  تعمیر نو سمیت دیگر امور پر بھی اہم ہدایات جاری کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں