مصطفی قریشی

نوری نت کے کردار کو خود سے الگ نہیں کر سکا ‘ مصطفی قریشی

لاہور(نیوز ڈیسک) فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ فلموں میں مختلف کردار نبھائے ہیں لیکن پرستار مجھے پنجابی فلموں کے ولن کے طو رپر پہچانتے ہیں ،”مولا جٹ ”میں نوری نت کا کردار میرے ساتھ ایسا جڑا کہ آج تک میں خود کو اس سے الگ نہیں کر سکا ۔

ایک انٹر ویو میں مصطفی قریشی نے کہا کہ پنجابی فلم ” عالی جاں” میں میں نے کامیڈی کردار نبھایا اور اسے پرستاروں نے بیحد پسند بھی کیا لیکن اس کے باوجود پنجابی فلموں میں ولن کے کردار میری پہچان ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ متعدد فلموں میں لازوال اور یادگار کردار نبھائے ہیں لیکن فلم ” مولا جٹ ” میں نوری نت کا کردار میری ذات کے ساتھ جڑ گیا اور میں آج تک خود کو اس سے الگ نہیں کر سکا ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سامنے آئے لیکن انڈسٹری کو عروج ملنا چاہیے اوراس کے لئے سب اپنا اپنا کردار ادا کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں