ورلڈ کپ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ، سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی

ممبئی(گلف آن لائن)بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ، بھارت ، جنوبی افریقا ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ، میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 15 نومبر بروز بدھ کو میزبان ٹیم بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین وانکھیڈے اسٹیڈیم ، ممبئی میں کھیلا جائے گا،بھارتی ٹیم جارح مزاج بیٹر روہیت شرما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی اور انہیں ویرات کوہلی ، محمد شامی ، روندرا جدیجا ، جسپریت بمرا ، شبمان گل جیسے بہترین کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں ،

نیوزی لینڈ کو کین ولیمسن لیڈ کریں گے دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں ٹرینٹ بولٹ ، مارک چیپمین ، ڈیرل مچل ، گلین فلپس اور ٹم ساؤدی شامل ہیں ، ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل 16 نومبر بروز جمعرات کو جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان ایڈن گارڈنز ، کولکتہ میں کھیلا جائے گاجنوبی افریقہ کی ٹیم تیمبا بووما کی قیادت میں میدان میں اترے گی ، دیگر اہم کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک ، راسی وین ڈر ڈاسن ، ایڈن مارکرم ، جیرالڈ کوٹزی ، لنگی نیگیڈی اور ہینرچ کلازن شامل ہیں ، آسٹریلیا کو پیٹ کمنز لیڈ کریں گے اور انہیں ڈیوڈ وارنر ، مچل مارش ، مچل سٹارک ، سٹیون سمتھ ، گلین میکسویل ، جوش ہیزل ووڈ جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں ، میگا ایونٹ کا فائنل 19 نومبر بروز اتوار کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں