حافظ نعیم الرحمن

اسلامی ممالک صرف اجلاس کرتے رہے، غزہ میں شہادتیں 12 ہزار ہو گئیں،حافظ نعیم الرحمن

کراچی (نیوز ڈیسک)امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک صرف اجلاس کر رہے ہیں جبکہ غزہ میں 12 ہزار شہادتیں ہو گئیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وہاں کے لوگ پوچھتے ہیں کہ مسلم ممالک کی فوجیں کہاں ہیں؟انہوں نے کہا کہ الشفا اسپتال میں نوزائیدہ بچے انکیوبیٹرز پر تھے وہاں کی بجلی منقطع کر دی گئی، ڈاکٹرز نے بالآخر انکیوبیٹر سے نکال کر بچوں کو باہر رکھ دیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 100 سے زائد لاشیں اسپتال میں موجود ہیں جن کی تدفین نہیں کی گئی، مسلم امہ کے حکمراں صرف باتیں کر رہے ہیں۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ او آئی سی کے اجلاس میں تجویز آئی ہے کہ تیل بند کیا جائے، فوج مل کر مقابلہ کرے، لیکن اس پر چند ممالک نے عمل نہیں کیا صرف جنگ بندی کی بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ معیشت خراب ہے، امریکا کے خلاف نہیں جا سکتے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسرائیل کو کیسے ایک ریاست کے طور پر قبول کیا جائے گا، پاکستانی عوام اور آئین کہتا ہے کہ اسرائیل کو قبول نہیں کیا جائے گا، وزیرِ اعظم کاکڑ صاحب یہ بات نہ کریں ورنہ احتجاج کا رخ وزیرِ اعظم ہاس کی طرف ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں