اشنا شاہ

اشنا شاہ نے اسرائیل کیخلاف بائیکاٹ مہم کا درست طریقہ شیئر کر دیا

کراچی (شوبز ڈیسک)اداکارہ اشنا شاہ نے سوشل میڈیا پر جاری اسرائیلی مصنوعات کیخلاف بائیکاٹ مہم کا صحیح اور موثر طریقہ شیئر کر دیا۔ایکس پر اشنا شاہ نے اداکارہ تمکنت کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اسرائیل کیخلاف دنیا بھر میں جاری بائیکاٹ مہم میں موثر انداز میں حصہ بننے کا طریقہ صارفین کو سمجھایا۔

تمکنت نے کہا کہ دنیا بھر کے صارفین متحد ہو کر چند عالمی کمپنیوں (جو اس نسل کشی میں اسرائیل کا ساتھ دے رہی ہیں)کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے اسرائیل پر اس جارحیت سے باز رہنے کیلئے دبائو ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی مرضی سے کچھ مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کر دیں اور سوشل میڈیا پر دوسروں کو بھی اس پر زور دیں تو اس کا کوئی اثر نہیں ہو گا کیونکہ چند افراد کسی چیز کا بائیکاٹ کریں گے تو چند کسی اور چیز کا۔انہوں نے بتایا کہ بائیکاٹ ڈی انویسٹمنٹ اینڈ سینکشنز ایک تحریک ہے جو فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف 2005 میں شروع کی گئی اور اس کے تحت چند مخصوص کمپنیوں کو منتخب کیا گیا جو بلا واسطہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی مدد کر رہی ہیں،

بی ڈی ایس نے ان ہی چند مخصوص کمپنیوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ دنیا بھر کے لوگوں سے کیا ہے، ایسا ماضی میں بھی کیا گیا تھا جو کامیاب رہا۔تمکنت نے بتایا ہے کہ حالیہ اسرائیل فلسطین کشیدگی کے بعد بی ڈی ایس کی جانب سے 3عالمی کمپنیوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا، تاکہ معاشی طور پر دبا ڈال کر ان کمپنیوں کو اپنی سٹرٹیجی تبدیل کرنے پر مجبور کیا جا سکے اور پھر ان کی دیکھا دیکھی دیگر کمپنیاں بھی اپنی سٹرٹیجی تبدیل کریں اور اسرائیل کی مدد کرنے سے باز رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں