سینیٹ اجلاس

سینیٹ اجلاس ، اراکین سینیٹ فوجی عدالتوں کے حق میں قرارداد پر پھٹ پڑے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سینیٹ اجلاس میں فوجی عدالتوں کے حق میں قرارداد پر اراکین سینیٹ پھٹ پڑے ، جب دس افراد رہ گئے تو رات گئے قرارداد منظور کرنا سمجھ سے بالا تر ہے قرارداد ایجنڈے کا حصہ نہیں تھی ، پی ٹی آئی کی جانب سے قرم کی نشاندہی پر اجلاس جمعے کے روز تک ملتوی کردیا گیا ، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئر مین سینیٹ مرزامحمد آفریدی کی سربراہی میں منعقد ہوا ، اجلاس شروع ہوتے ہی مسلم لیگ ن کی سینیٹرسعدیہ عباسی نے کہا کہ کل اس حال میں ایک قرارداد پاس کی گئی 92معزز اراکین اجلاس میں موجود ہی نہیں تھے ،

انہوں نے کہا کہ سینیٹر دلاور کی جانب سے قرارداد کہ ہم ملٹری کورٹس کو سپورٹ کرتے ہیں جمہوریت پر شب خون مارا گیا ہے اب کسی صورت میں بھی اس کی حمایت نہیں کرسکتے سپریم کورٹ نے جو کہا ہے اس کی ہدایت کو ہم آخری حکم مانتے ہے قرارداد جمہوریت کی نفی کرتی ہے اس ایوان کو اس طرح استعمال کرنا افسوسناک ہے کس بات کی جلدی تھی کہ اس کو اس طریقے سے پیش کیا گیا یہ طریقہ کار پارلیمانی روایات کی نفی کرتا ہے ،

پاکستان الیکشن کی جانب جارہا ہے قرارد اد واپس لی جائے ، اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما سیف اللہ آبڑ ونے قرم کی نشاندہی کردی گنتی پوری نہ ہونے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اجلاس جمعے کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں