صدرمملکت

غزہ میں جاری جارحیت پر انسانیت شرمندہ ہے،صدرمملکت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جارحیت پر انسانیت شرمندہ ہے، مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب کے دوران صدر عارف علوی نے کہا کہ غزہ میں معصوم شہریوں کا جانی نقصان ہو رہا ہے،انہوں نے کہا کہ عقل اور ذہانت کا ملاپ ہی ورلڈ آرڈر ہونا چاہیے، موجودہ دور میں جنگوں سے انسانیت اور وسائل کو نقصان پہنچ رہا ہے، اسرائیل نے طے کر لیا ہے کہ دو ریاستی فارمولے پر عمل نہیں کرنا،صدرِ مملکت نے کہا کہ روس اور امریکا کا افغانستان میں رہنا مشکل ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں