مریم نواز

نوجوان نسل میں بڑا جنون ہے، وعدہ ہے پنجاب کی طرح بلوچستان پر بھی توجہ دیں گے،مریم نواز

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ وعدہ ہے پنجاب کی طرح بلوچستان پر بھی توجہ دیں گے، نوجوان نسل میں بڑا جنون ہے۔ ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا تین چار سال میں بلوچستان کی حالت بدل جائے گی ، اچھی تعلیم بلوچستان کے بچوں کا حق ہے، اس تک ان کی رسائی ہونی چاہیے، برابر حق دیا جائے تو ان کا مستقبل سنور جائے گا۔

قبل ازیں قائد ن لیگ کی زیر صدارت اجلاس میں شہبازشریف مریم نواز اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی ، اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے بلوچستان میں تیاریوں پر مشاورت کی گئی جبکہ صوبے میں پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے حوالے سے بھی غورکیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں