اسرائیلی وزیراعظم

ترکیہ نے اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف عالمی عدالت سے رجوع کرلیا

انقرہ (گلف آن لائن)ترکیہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ دائرکیا گیا ہے۔ حمکران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے تین سابق قانون ساز اراکین نے استنبول کے عالمی عدالت انصاف کے پراسیکیوٹر آفس میں درخواست جمع کرادی ہے۔

درخواست جماعت کے 3 سابق قانون سازاراکین کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو غزہ میں نسل کشی کے مرتکب ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں