نیلم منیر

آگے بڑھنے کی جستجو سے دماغ میں کچھ نہ کچھ چلتا رہتا ہے ، نیلم منیر

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ آگے بڑھنے کی جستجو میں رہتی ہوں اس لئے دماغ میں کچھ نہ کچھ چلتا رہتا ہے، کسی بھی اداکارکو شہرت ملنے کے بعد آسانیاں پیدا نہیں ہوتیں بلکہ پرستاروں کی توقعات بڑھنے سے ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں۔ نیلم منیر نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ بعض لوگوں کا یہ موقف ہے کہ قسمت میں جو ہوگا مل جائے گا لیکن میں کہتی ہوں کہ ہو سکتا ہے کہ آپ کی قسمت میں لکھاہو کہ آپ کی جستجو،محنت اورلگن کی وجہ سے آپ کوملناہے، انسان کو نیک نیتی سے محنت کر کے پھر خدا کی ذات سے امیدلگانی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں