شجاعت حسین

انتخابات میں اپنی سیاسی حیثیت کو بر قرار رکھتے ہوئے کسی بھی طرح کے اتحاد کا فیصلہ کریں گے’ شجاعت حسین

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، آئندہ عام انتخابات میں ممکنہ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ اور انتخابی مہم کی سر گرمیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ شروع دن سے اس بات کی حامی ہے کہ ملک میں مفاہمت کو فروغ دیا جانا چاہیے اور اس روایت کر پروان چڑھانے کے لئے اپنا کردار بھی ادا کیا ہے ، آج ہمارے معاشرے کو رواداری کی اشد ضرورت ہے اور اس کیلئے سیاسی قیادت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی سیاست کا محور عوام ہیں اس لئے سیاسی فیصلوں میں ہمیشہ اسے پیش نظر رکھا ہے ۔ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ اپنی سیاسی حیثیت کو بر قرار رکھتے ہوئے کسی بھی طرح کے اتحاد کا فیصلہ کرے گی اور اس کیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے ۔

انہوںنے کہا کہ سیاسی جماعتیں اچھی طرح سمجھ لیں اب صرف بیان بازی سے کام نہیں چلے گا بلکہ ملک کیلئے ڈلیور کرنا ہوگا ۔ محمد ندیم پہلوان نے پارٹی سربراہ کو تنظیمی امور کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان قیادت کے فیصلے پر لبیک کہیں گے ، ہمارے کارکنان پرجوش ہیں اور جیسے ہی قیادت کی جانب سے حتمی فیصلے سامنے آئیں گے اس کے مطابق سیاسی سر گرمیوں میں تیزی لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں