ممبئی (شوبز ڈیسک)اداکارہ، فلم ڈائریکٹر، لکھاری، پروڈیوسر اور شعبہ رقص کی ماہر فرح خان نے 16 برس پرانی فلم اوم شانتی اوم کے ایک گانے (درد ڈسکو) کی شوٹنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکی تیاری کیلئے شاہ رخ خان نے دو دن تک پانی نہیں پیا تھا۔ ایک انٹرویومیں فرح خان نے بتایا کہ انڈسٹری میں 32 سال گزارنے کے باوجود فلم جوان کے گانے چلے یا کی شوٹ سے قبل بھی انہوں نے ریہرسل پر زور دیا۔
فرح نے بتایا کہ شاہ رخ کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح زیادہ بہتر ڈانس کرسکیں گے، جس پر میں نے ان سے کہا کیا ہوگیا ہے تمہیں، کیا پاگل ہوگئے ہو؟ تو انہوں نے کہا کہ نہیں میں سمجھتا ہوں کہ اگر ریہرسل کیا تو اس کا فائنل شوٹ زیادہ بہتر ہوگا۔ فرح خان نے کہا کہ انکی اس قدر مقبولیت کی وجہ انکی ہر چیز کو بہترین اور اچھا کرنے کی مسلسل کوشش ہے۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آئندہ آنے والی فلم ڈنکی کی ریلیز کی تیاریاں کررہے ہیں جو 21 دسمبر کو بین الاقوامی طور پر اور اگلے روز بھارتی تھیٹرز پر جلوہ افروز ہوگی۔