مونس الٰہی

منی لانڈرنگ کیس،مونس الٰہی کے بینک اکانٹس اور جائیدادیں منجمد

لاہور ( کورٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے صدر وسابق وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کے منی لانڈرنگ کیس میں بینک اکائونٹس اور جائیدادیں منجمد کر دی گئیں۔تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کے خلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی حکم پر بینک اکائونٹس منجمد کردئیے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق مونس الٰہی کے لاہور میں 8 مختلف بینک اکائونٹس منجمد کیے گئے ہیں، ان کے مختلف بینک اکائونٹس میں 48 کروڑ 76 لاکھ سے زائد کی رقم آئی اور انہوں نے ساری رقم ان بینک اکائونٹس سے نکلوا لی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مونس کے رقم جمع کرانے اور منتقل کرنے میں استعمال ہونے والے بینک اکائونٹس منجمد کردیئے گئے ہیں، ان کے مختلف بینک اکائونٹس منی لانڈرنگ کے لئے استعمال ہوئے ہیں۔دستاویز کے مطابق مونس الٰہی کی 6 مختلف پراپرٹیز کو بھی منجمد کر دیا گیا ہے، ان کی قصور میں 5اور راولپنڈی میں ایک پراپرٹی کو منجمد کیا گیا، انہوں نے پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے بنائی ہیں اور عدالت کے حکم پر ان کے بینک اکائونٹس اور پراپرٹیز کو منجمد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں