مرتضی وہاب

پیپلز پارٹی ایک تھی ایک ہے اور ایک رہے گی،مرتضی وہاب

کراچی (گلف آن لائن)میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک تھی ایک ہے اور ایک رہے گی۔ایک بیان میں مرتضی وہاب نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو میں کوئی اختلافات نہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول کہہ رہے ہیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، شفاف انتخابات ہونے چاہئیں۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 22 لوگ زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ کے ایم سی کا عملہ اب بھی وہاں موجود ہے، واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں