امیر جماعت اسلامی

فلسطین کے بعد دیگر اسلامی ممالک بھی اسرائیل کے نشانے پر ہوں گے، سراج الحق

تونسہ (گلف آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ فلسطین کے بعد دیگر اسلامی ممالک بھی اسرائیل کے نشانے پر ہوں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اسرائیل امریکا کی سرپرستی میں فلسطین پر ظلم و جبر کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطین کے ساتھ ہے، اسلامی دنیا کو دعوت دی کہ غزہ کے لوگوں کا ساتھ دو۔

سراج الحق نے کہا کہ مسلم لیگی سن لیں، اسٹیبلشمنٹ اور امریکا آپ کو نہیں جتوا سکتے، عوام کو آٹا سونے کی قیمت پر مل رہا ہے، 8 فروری کو عوام دشمن جماعتوں کا سیاسی جنازہ نکلے گا۔امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری خود کو عوام کے سامنے پیش کریں، میں خود کو احتساب کے لیے عوام کے سامنے پیش کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں