لاہور بورڈ

لاہور بورڈ نے گیارہویں جماعت کے امتحانات کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کردیا

لاہور (گلف آن لائن) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2024ء کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کردیا۔ بورڈ حکام کے مطابق انٹرپارٹ ون کے لئے رجسٹریشن فیس 1660روپے مقرر کی گئی ہے۔ امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 11دسمبر تک آن لائن داخلہ جمع کرواسکیں گے، دوگنا فیس کے ساتھ21دسمبر تک داخلہ بھیجوایا جاسکے گا۔

مقررہ کردہ تاریخ کے بعد یومیہ چھ سو روپے جرمانہ کے ساتھ تین گناہ فیس وصول کی جائے گی، مذکورہ امیدوار 2025ء میں انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کا امتحان دے سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں