سپیکر قومی اسمبلی

امکان ہے الیکشن کے بعد (ن)لیگ اورپیپلزپارٹی مخلوط حکومت بنائیں،راجہ پرویز

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ امکان ہے الیکشن کے بعد (ن)لیگ اورپیپلزپارٹی مخلوط حکومت بنائیں۔برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اچھا گمان رکھیں، الیکشن 8 فروری کو ہوجائیں گئے، الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ الیکشن میں سب کوبرابری کی بنیاد پرموقع ملنا چاہیے، کسی جماعت کے الیکشن لڑنے پرقدغن نہیں ہونی چاہیے۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ امکان ہے الیکشن کے بعد (ن)لیگ اورپیپلزپارٹی مخلوط حکومت بنائیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں کسی کو دو تہائی اکثریت ملتی ہے تو وہ اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کرسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں