چینی صدر

ہنری کسنجر چینی عوام کے پرانے اور اچھے دوست تھے، چینی صدر

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ نے سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کے انتقال پر امریکی صدر جو بائیڈن کے نام تعزیتی پیغام بھیجا۔ شی جن پھنگ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر ہنری کسنجر عالمی شہرت یافتہ حکمت عملی مرتب کرنے والے اور چینی عوام کے پرانے اور اچھے دوست تھے۔

نصف صدی قبل، اپنے شاندار سٹریٹجک وژن کے ساتھ، انہوں نے چین-امریکہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے تاریخی کردار ادا کیا، جس سے نہ صرف دونوں ممالک کو فائدہ پہنچا بلکہ دنیا میں بھی بدلاؤ دیکھا گیا ۔صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین-امریکہ تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی بڑھانے کو اپنی پوری زندگی کا مقصد سمجھتے تھے ۔ صدر شی نے کہا کہ کسنجر کا نام چین امریکہ تعلقات سے ہمیشہ جڑا رہے گا اور ڈاکٹر کسنجر کو چینی عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں