ناصر شاہ

9 مئی کے منصوبہ ساز چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، سب جانتے ہیں پی ٹی آئی کے لوگوں نے قوم کو دھوکہ دیا،ناصر شاہ

کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمااور سابق صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ9 مئی کے منصوبہ ساز چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، سب جانتے ہیں پی ٹی آئی کے لوگوں نے قوم کو دھوکہ دیا، یہ سب مل کر ملک کو لوٹنے آئے تھے، اب ان کے درمیان جھگڑا لوٹے ہوئے مال کی تقسیم کا ہے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے سب ایک دوسرے کے گریبان پکڑنے میں لگے ہوئے ہیں، بشری بی بی کی کئی چیزیں سامنے آئیں کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی تھی، آڈیو لیک ثبوت ہے کہ وہ اپنی اجارہ داری چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کاطرزسیاست اداروں کو دبائو میں لانے والا ہے، پی ٹی آئی کے دورمیں ملک بد سے بدتر ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی کو نظر نہیں آرہا تھا کہ انکی ناک کے نیچے کیا ہو رہا ہے، ریاست مدینہ کے نام پر جو کچھ انہوں نے کیا قوم اس سے واقف ہورہی ہے۔ناصرحسین شاہ نے مزید کہا کہ 9 مئی کے منصوبہ ساز چیئرمین پی ٹی آئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں