چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی مسافر بس پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ضلع دیا میر کے علاقے میں مسافر بس پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا۔اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ نے دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں متعدد مسافروں سمیت سیکورٹی فورسز کے دو جوانوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن کیلئے دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا۔انہوںنے کہاکہ ایسے بزدلانہ حملے ملک میں امن وامان کی صورتحال کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور سوگواران کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

چیئرمین سینیٹ نے مسافر بس حادثے کے نتیجے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں ضلع دیا میر کے علاقے مسافر بس پر دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں متعدد مسافروں سمیت سیکورٹی فورسز کے دو جوانوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں