چینی صدر

چین اور بیلا روس کے ما بین سیاسی باہمی اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے، چینی صدر

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے  صدر  شی جن پھنگ نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر ریہورووچ لوکاشینکو کے ساتھ  بیجنگ  میں ملاقات کی۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس سال فروری کے آخر میں بیلا روس کے  صدر نے کامیابی کے ساتھ چین کا سرکاری دورہ کیا اور ہم چین اور بیلاروس تعلقات کی اعلیٰ سطح کی ترقی کو فروغ دینے پر اہم اتفاق رائے تک پہنچے۔ گزشتہ سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے اور بین الاقوامی تعاون مزید قریب تر ہوا ہے۔

چین نے چین اور بیلاروس تعلقات کو ہمیشہ تزویراتی اور طویل المدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے۔ چین بیلاروس کی مضبوطی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کی حمایت کرتا ہے جو اس کے قومی حالات کے مطابق ہو، اور بیلاروس کے اندرونی معاملات میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔ چین بیلاروس کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے، ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت، عملی تعاون کو فروغ دینے اور چین بیلاروس تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔

بیلاروس کے صدر  الیگزینڈر ریہورووچ لوکاشینکو   نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چین نے ترقی میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور 1.4 بلین سے زائد چینی باشندے خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں  جو  دنیا  کے لئے  چین کی  اہم خدمت ہے۔ صدر شی جن پھنگ کے ملک پر حکمرانی کے کامیاب تجربے سے تمام جماعتوں کو فائدہ ہوا ہے اور  اس سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔ بیلاروس کو پوری امید ہے کہ چین ترقی کرتا رہے گا اور مضبوط تر ہوتا جائے گا جو دنیا بھر میں امن اور ترقی کے لیے سازگار ہوگا۔

 دونوں سربراہان مملکت نے یوکرینی بحران اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں