عظیم کرکٹر بننے کیلئے وسیم اکرم کا حارث رؤف کو مشورہ

کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان کے سابق لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے حارث رؤف کو مشورہ دیا ہے کہ عظیم کرکٹر بننا ہے تو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی چاہیے۔ایک انٹرویومیں وسیم اکرم نے کہاکہ آج کل وائٹ بال کے کئی اسپیشلسٹ کرکٹرز ہیں، ٹیسٹ کرکٹ بڑے کھلاڑیوں کا کھیل ہے، 8 اوورز کا اسپل کروانا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں آپ 4 اوورز کروا کر فائن لیگ پر صرف فیلڈنگ کرتے ییں، ٹیسٹ کرکٹ ایک لمبی ریس جیسا ہے۔سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ شان مسعود کے لیے یہ دورہ مشکل ہوگا، یہ کسی بھی نوجوان کپتان یا ٹیم کے لیے مشکل دورہ اور بڑا امتحان ہوگا نیا کپتان، نئی منیجمنٹ سب کے لیے وقت لگے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں