وزیر داخلہ

نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی خضدار میں دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے خضدار میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔۔ اتوار کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ سرفرازبگٹی نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید پولیس افسر کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دھماکے میں زخمی راہگیروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا کر بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، پوری قوم وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں