بیرسٹر گوہر علی

پی ٹی آئی کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، بیرسٹر گوہر علی

پشاور(نمائندہ خصوصی) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی 70 فیصد عوام کی نمائندگی کرتی ہے، پی ٹی آئی کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ایڈورس ایکشن سے روک دیا ہے، اگر کیس دائر نہ کرتے تو الیکشن کمیشن بلے کا نشان تبدیل کرتا جو کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 12 تاریخ دی اور کمیشن میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا، البتہ ہمیں عدلیہ سے اچھے کی امیدیں وابستہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں