رمضان شوگرملزکیس،حمزہ شہبازکی مستقل حاضری معافی کی درخواست پردلائل طلب

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے دلائل طلب کر لیے۔ رمضان شوگر مل ریفرنس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب ریفرنس پر احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے سماعت کی۔

حمزہ شہباز حاضری کے لیے عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں حمزہ شہباز کی حاضری مکمل کر لی ، پراسیکیوشن نے کہا کہ نیب ترامیم کے بعد ریفرنس واپس چلا گیا،

اس کیس میں بریت کی درخواستیں زیرسماعت تھیں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد بریت کی درخواست پر ابھی فیصلہ نہیں ہوسکتا، احتساب عدالت نے کارروائی 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر نیب نے رمضان شوگر ملز کا ریفرنس دوبارہ عدالت جمع کروا دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں