علیمہ خان

سائفر کیس میں خان صاحب کو سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ لو کا پیغام باجوہ کو بھجوایا گیا تھا، سائفر کیس میں خان صاحب کو سزائے موت ہو سکتی ہے،اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ کمرہ عدالت میں ڈبے بنا دیے گئے، اندر خوف کس چیز کا ہے، سمجھ نہیں آ رہی،انہوں نے کہا کہ ساری فیملی اندر تھی اور باہر سے تالہ لگا دیا گیا تھا، جو کچھ ہو رہا ہے ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا، ایسا لگ رہا ہے ہم اپنے ملک میں نہیں کسی اور ملک میں بیٹھے ہوئے ہیں،

علیمہ خان نے کہا کہ بہت تکلیف ہوتی ہے کہ یہ ہمارے ساتھ ہمارے ہی ملک میں کیا ہو رہا ہے، ہمیں گھر سے نکلنے کے بعد فالو کیا جاتا ہے، کہا جاتا ہے آپ کو جیلوں میں ڈال دیں گے، ہمیں کوئی خوف نہیں،ان کا کہنا ہے کہ میڈیا کو اندر نہیں جانے دیا جا رہا اس کا بھی کوئی نہ کوئی مقصد ہی ہو گا، میڈیا کے بغیر فری ٹرائل نہیں ہو سکتا، سب پر پریشر ڈالا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں