سیٹ ایڈجسٹمنٹ

آئی پی پی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے فہرست ن لیگ کمیٹی کے حوالے کر دی

لاہور (نمائندہ خصوصی)استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی)نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے فہرست مسلم لیگ ن کی کمیٹی کے حوالے کر دی،ن لیگ اور آئی آئی پی کی کمیٹیوں کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر مشترکہ اجلاس سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی رہائشگاہ پر ہوا جس میں ن لیگ کی طرف سے ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، عطا تارڑ، ملک احمد خان جب کہ آئی پی پی کے اسحاق خاکوانی، عون چودھری اور نعمان لنگڑیال شریک ہوئے،

کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں قومی اسمبلی کے حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مشاورت کی گئی جب کہ آئی پی پی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے فہرست ن لیگ کی کمیٹی کے حوالے کر دی،استحکام پاکستان پارٹی اور لیگی رہنماﺅں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مختلف آپشنز پر غور کیا اوردونوں کمیٹیوں نے اس معاملے پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں