فردوس عاشق

آر اوز کی ٹریننگ روکنے کا حکم الیکشن ملتوی ہونے کا باعث بن سکتا ہے، فردوس عاشق

لاہور (نمائندہ خصوصی) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو ٹریننگ روکنے کا حکم الیکشن ملتوی ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔

آئی پی پی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسروں کی ٹریننگ روکنے کے حکم پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریٹس کا بطور ڈی آر اوز اور آر اوز تعیناتی کی مخالفت پی ٹی آئی کا شرمناک تاخیری حربہ ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ رکوانے کی کوشش کھسیانی بلی کھمبا نوچے کی تشریح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ روکنے کی درخواست نے خوفزدہ پی ٹی آئی کا پول کھول دیا ہے، آٹھ فروری کیانتخابات ملتوی کروا کر تحریک انصاف ووٹرز کے حق سے انحراف کر رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ انتشار پارٹی اپنے اندرونی خلفشاراور تقسیم کا شکار ہونے سے ٹائم آوٹ مانگ رہی ہے، کلین سویپ کی دعویدار جماعت کو انتخابات میں ضمانتیں ضبط ہونے کا یقین ہوچکا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس اس وقت نہ الیکٹیبلز رہے ہیں نہ ایلیجیبلز رہے ہیں صرف ریجیکٹیبلزرہ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں