چینی صدر

چینی صدر کا کویت کے امیر شیخ نواف آل صباح کے انتقال پر تعزیتی پیغام

بیجنگ (گلف آن لائن)
چینی صدر شی جن پھنگ نے کویت کے نئے امیر کے نام کویت کے امیر شیخ نواف آل صباح کے المناک انتقال پر تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔ چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے شی جن پھنگ نے شیخ نواف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کے لواحقین اور کویتی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔اتوار کے روز
شی جن پھنگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ شیخ نواف کویتی عوام کے لئے انتہائی محترم تھے اور عوام ان سے بے انتہا محبت کرتے تھے ۔شی جن پھنگ نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں چین کویت تعلقات کی ترقی کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا۔ ان کی المناک موت کویتی عوام کے لیے بہت بڑا نقصان ہے اور چینی عوام نے بھی ایک اچھا دوست کھو یا ہے۔

اپنے پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی حکومت اور چینی عوام چین اور کویت کی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین اور کویت کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط ہو گی اور ترقی کرتی رہے گی۔
اسی روز چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے شیخ نواف آل صباح کی المناک موت پر کویتی وزیر اعظم کو تعزیتی پیغام بھیجا، جس میں کویتی حکومت سے گہری تعزیت اور امیر نواف آل صباح کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں