عبدالعلیم خان

300یونٹ تک بجلی کا بل مفت کریں گے ،عوام بجلی چلائیں گے بل حکومت اد اکرے گی’عبدالعلیم خان

لاہور(گلف آن لائن )استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت الیکشن جیتنے کیلئے نہیں کررہے ،عوام نے منتخب کیا تو300یونٹ تک بجلی کا بل مفت کریں گے ،عوام بجلی چلائیں گے بل حکومت اد کرے گی۔

اپنے آبائی حلقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عبد العلیم خان نے کہا کہ میرے لیے بہت خوشی کا باعث ہے کہ اپنے حلقے میں واپس دوستوں سے رابطہ شروع کیا ہے ،2003سے اس حلقے سے الیکشن لڑتا رہا ہوں ،یہ حلقہ میرے لیے کوئی سیاسی حلقہ نہیں ہے ،ایسا وقت بھی آیا جب میں نے اس حلقے سے الیکشن نہیں لڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ایک ایسا شخص دکھادیں جس کا رابطہ15ہزارگھروں ماہانہ کی بنیاد پر ہوتا ہو،یہاں 7سے8ڈسپنسریاں پچھلے کئی سالوں سے چلارہے ہیں،150کے قریب فلٹریشن پلانٹس چلارہے ہیں،مہینے میں ہر ڈسپنسری میں 2سے3ہزارمریضوں کا علاج مفت ہورہا ہے ،عوام کی خدمت الیکشن جیتنے کیلئے نہیں کررہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں وہ بجلی کا بل دے سکیں،2لائٹیں اور2پنکھے چلانے کابل 20،20ہزار روپے آجاتا ہے ،عوام نے منتخب کیا تو300یونٹ تک بجلی کا بل مفت کریں گے ،عوام بجلی چلائیں گے ،بل حکومت اد کرے گی ،جن کے پاس بڑی بڑی گاڑیاں ہیں وہ پیٹرول کے پیسے پورے دیں گے ،موٹرسائیکل والوں کو پیٹرول آدھی قیمت پر ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں