فواد چودھری

اینٹی کرپشن کیس: فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور کر لی۔

پیر کو خصوصی عدالت نے اینٹی کرپشن کیس میں فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے فواد چوہدری کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن پولیس نے فواد چوہدری کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں