شاہ رخ خان

شاہ رخ خان برطانیہ میں مقبول ترین ایشیائی اسٹار بن گئے

لندن (گلف آن لائن)بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے حصے میں ایک اور اعزاز آگیا، وہ برطانیہ میں مقبول ترین ایشیائی سلیبریٹری بن گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار جریدے ایسٹرن آئی کی جانب سے برطانیہ میں مقبول 50 ایشیائی سلیبریٹیز کی فہرست جاری کردی گئی۔

مذکورہ فہرست میں شاہ رخ خان پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، اس کے ساتھ وہ اس خطے میں مقبول ترین ایشیائی سلیبریٹری بن گئے۔ انکے بعد بھارتی اداکار عالیہ بھٹ جبکہ تیسرے نمبر پر پریانکا چوپڑا موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں