اشرف بھٹی

معاشی استحکام اور عوام کی خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے ‘اشرف بھٹی

لاہور(گلف آن لائن )آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ معاشی استحکام اور عوام کی خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے ،

ملک کے موجودہ حالات میں آئندہ عام انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہوں گے ، عوام سے اپیل ہے کہ اپنے ووٹ کا ضرور استعمال کریں اور جس طرح شعور آیا ہے آئندہ انتخابات میں ووٹنگ کی شرح ماضی کے مقابلے میں زیادہ ہو گی ۔ اپنے بیان میں انہوںنے انتخابات کے انعقاد میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل مستحکم جمہوریت سے ہی وابستہ ہے اور عام انتخابات سے جمہوریت کی آبیاری ہو گی ۔

انہوںنے کہا کہ حالیہ کچھ سالوں سے تذبذب کی صورتحال کی وجہ سے ہر طرح کے کاروبا ر میں مندی کا رجحان رہا ہے جس کے مجموعی معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔کاروبار ی طبقہ اپنے کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو گیا جس کی وجہ سے بیروزگاری کی شرح بڑھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ حالات سے مایوس نہ ہوں ، آئندہ عام انتخابات ملک کو دوبارہ سمت پر ڈالنے کا سنہری موقع ہیں اس لئے اپنے ووٹ کا بھرپور اور درست استعمال کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں