یو ای ٹی لاہور

یو ای ٹی لاہور،کیمیکل ڈیپارٹمنٹ میں پائیدار ترقی پر کانفرنس کا انعقاد

لاہور (نمائندہ خصوصی )یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ نے پائیدار ترقی کے موضوع پر ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔

اس کانفرنس کا مقصد ماہرین تعلیم، سائنس دانوں اور انجینئرز کے درمیان پائیدار نقطہ نظر سے کیمیکل اور ماحولیاتی انجینئرنگ میں جاری پیشرفت اور مروجہ مسائل کے بارے میں علم کے اشتراک کو فروغ دینا تھا۔ وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان، جنرل منیجر (ایچ ایس ای) سوئی ناردرن پائپ لائنز لمیٹڈ امجد ممتاز اور چیئرمین IEP لاہور انجینئر مسعود علی خان کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔

ڈین فیکلٹی آف کیمیکل، میٹالرجیکل اینڈ پولیمر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر نوید رمضان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور چیئرپرسن کیمیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر صائمہ یاسین نے کانفرنس کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔تاہم، مختلف مہمان مقررین جن میں رائل میلبورن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی آسٹریلیا سے ڈاکٹر ٹوربین ڈینیک، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز سے ڈاکٹر روفیس ڈکسن،

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد سے ڈاکٹر مرید حسین، سکول آف کیمیکل انجینئرنگ منہاج یونیورسٹی سے ڈاکٹر نعیم اکرم، انسٹی ٹیوٹ آف انرجی اینڈ انوائرمینٹل انجینئرنگ یونیورسٹی آف پنجاب سے ڈاکٹر زعیم بن بابر، یو ای ٹی لاہور سے ڈاکٹر انیلہ انوراور ڈاکٹر محمد عمر فاروق، یو ای ٹی فیصل آباد سے ڈاکٹر خالد محموداور یو ای ٹی نیو کیمپس سے ڈاکٹر عزت اقبال چیمہ شامل تھے،انہوں نے شرکاء سے قابل تجدید توانائی،

ماحولیاتی پائیداری، کیٹالیسس، ویسٹ واٹر اور ڈسپوزل اور پائیدار پروسیسز پر خطاب کیا۔کانفرنس کے اختتام پر مہمانوں اور منتظمین میں سووینئرز تقسیم کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں