ہاکی

اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ : قومی ہاکی ٹیم ٹریننگ کیمپ کا دوسرا مرحلہ 26دسمبر سے شروع ہوگا

اسلام آباد (گلف آن لائن)پیرس اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ 26دسمبر سے شروع ہوگا جس میں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کرنیوالے پلیئرز بھی کیمپ کا حصہ ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں لگائے گئے تربیتی کیمپ کے دوسرے فیز میں 33 کھلاڑی 26 دسمبر سے بھرپور تیاریاں شروع کرینگے۔ قومی ہاکی ٹیم کے غیر ملکی ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمینز 2 جنوری کو کیمپ میں شامل ہوں گے جس کے بعد اولمپک کوالیفانگ راونڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں