مرتضیٰ سولنگی

پیمرا ایکٹ میں صحافیوں کو ملازمت کے حوالے سے تحفظ حاصل ہے، نگران وزیر اطلاعات

اسلام آباد (گلف آن لائن)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پیمرا ایکٹ میں صحافیوں کو ملازمت کے حوالے سے تحفظ حاصل ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میڈیا چینلز شروعات میں پیمرا کو فزیبلٹی دیتے ہیں، پیمرا ایکٹ میں صحافیوں کو ملازمت کے حوالے سے تحفظ حاصل ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ صحافیوں کے روزگار کے تحفظ کے لئے قانونی اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ بلوچ مظاہرین کے حوالے سے ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوئی، بلوچستان سے آئے ہوئے مظاہرین کے مطالبات دیرینہ ہیں۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ خواتین اور بچوں کو رہا کر دیا گیا ہے، زیادہ تر مرد حضرات بھی رہا ہو گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کمیٹی اپنا کام کر رہی ہے، اس وقت گورنر بلوچستان سے آئے ہوئے ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ وزیراعظم سے اس کمیٹی کی میٹنگ بھی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان سے آئے ہوئے خواتین اور بچوں کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔ نگران وزیراطلاعات نے کہاکہ الیکشن کمیشن پر بھرپور اعتماد ہے، میں سیاسی جماعتوں کے اندرونی مسائل پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے تمام جماعتوں سے خوشگوار تعلقات رکھنے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں