اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس میں 122 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( گلف آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ریکارڈ کی گئی، 100انڈیکس میں 122 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے دوران انڈیکس62 ہزار815پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھاگیا۔ واضح رہے گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس245 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 693 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100انڈیکس ایک ہزار 99 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا،انڈیکس کی گزشتہ روز بلند ترین سطح 62 ہزار 885 رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں