محمد وسیم

پرتھ ٹیسٹ میں ہماری حکمت عملی درست نہیں تھی، محمد وسیم

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا ہمارے لیے ہمیشہ ایک مشکل وینیو رہا ہے، پرتھ میں ہماری حکمت عملی درست نہیں تھی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں محمد وسیم نے کہا کہ آپ کسی بھی ٹیسٹ میں بغیر اسپیشلسٹ اسپنر کے نہیں اتر سکتے، آسٹریلیا میں نڈر ہوکر بیٹنگ کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں جس ٹیم کی بولنگ پرفارم کرے گی وہ جیتے گی، ہم اکثر بیٹنگ کو ذمے دار ٹھہراتے ہیں، مگر دیکھا جائے تو مسئلہ بولنگ کا ہے۔

سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ ملیبرن ٹیسٹ میں شاہین شاہ آفریدی کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا، حسن علی اور میر حمزہ کے ہوتے ہوئے آل رائونڈرز کے ساتھ اترنا سمجھ سے باہر تھا۔اْنہوںنے کہاکہ آپ کو ٹیسٹ کرکٹ میں تجربہ کار پلیئرز کو ترجیح دینا ہوگی، اگر آپ سینئرز کو لے جا رہے ہیں تو میچ کھلائیں، ورنہ لے کر نہ جائیں۔

محمد وسیم نے کہا کہ ملیبرن میں اسپشلسٹ اسپنر کو کھلانا کافی ضروری ہے، اگر آپ کے 7 بیٹرز کچھ نہیں کر پا رہے تو 8 یا 9 بھی نہیں کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ 3 ٹیسٹ کے لیے 18 پلیئرز لے جانے سے لگتا ہے آپ کلیئر نہیں ہیں، ایک ٹور کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کافی ہوتا ہے۔

سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ شان مسعود پر پریشر ہوگا کہ وہ رنز کرے، بابر اعظم کو بھی اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ جو بولنگ میں کردار شاہین آفریدی کا ہے وہ بیٹنگ میں بابر اعظم کا ہے، میچ جیتنے کے لیے ضروری ہے کہ یہ دونوں بہتر کھیل پیش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں