روضہ رسولۖ

زائرین سال میں صرف ایک بار روضہ رسولۖ میں داخل ہو سکیں گے

ریاض(گلف آن لائن)مسجد نبویۖ جانے والے زائرین اب سال میں صرف ایک بار روضہ رسولۖ میں داخل ہو سکیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا کہ روضہ رسولۖ میں داخلے کا اجازت نامہ سال میں صرف ایک ہی بار جاری کیا جائے گا اور دوسری بار روضہ رسولۖ میں داخل ہونے کیلئے ایک سال انتظار کرنا پڑے گا۔

سعودی وزارت حج وعمرہ نے بتایا کہ روضہ شریفۖ میں داخلے کیلئے اجازت نامہ صرف نسک یا توکلنا ایپ سے ہی ممکن ہوگا۔وزارت حج وعمرہ کے مطابق روضہ رسولۖ میں داخلے کا اجازت نامہ حاصل کرنے والے خواہشمند افراد کا کورونا وائرس سے متاثر نہ ہونے یا اس سے متاثرہ افراد سے میل ملاپ نہ رکھنے سے مشروط ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں