طارق حسین بْگٹی

طارق بْگٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لیے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کے نامزد صدر میر طارق حسین بْگٹی نے اپنے عہدے کا چار ج سنبھال لیا۔

اپنے بیان میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طارق حسین بْگٹی نے کہا کہ سابق صدر خالد سجاد کھوکھر کا میری تعیناتی کو غیر آئینی کہنا اْن کا موقف ہے۔

دوسری جانب گزشتہ ورز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد سجاد کھوکھر نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیاتھا۔خالد سجاد کھوکھر نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو صورتِ حال سے آگاہ کرنے کا اعلان کیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں