دنیش کمار

بلوچستان کیلئے بیورو کریسی میں حصہ دیا جائے،سینیٹر دنیش کمار

اسلام آباد (گلف آن لائن)سینیٹ میں سینیٹر دنیش کمار نے بلوچستان کے لیے بیوروکریسی میں حصہ مانگ لیا اس حوالے سے منگل کو سینیٹ اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ بلوچستان سے صرف گریڈ 20 اور 21 کے افسران ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو وزارتیں نہیں چاہئیں، بس بیوروکریسی میں حصہ دیں۔سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ بیوروکریسی میں لوگ ہوں گے تو بلوچستان میں ترقی ہو سکے گی۔

اس حوالے سے وزیرِ پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ بیوروکریسی میں طریقہ کار شروع ہے۔انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کے آنے کے بعد کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، آپ بہترجانتے ہیں کہ اس میں تبدیلی کیسے کی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں