عابد شیر علی

فیصل آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے عابد شیر علی کو 4 جنوری کو طلب کر لیا

مکوآنہ (نمائندہ خصوصی)فیصل آباد مسلم لیگی امیدوار عابد شیر علی کی ایس پی آفس جلانے کی دھمکی کا معاملہ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں مسلم لیگی کارکن عدنان جاوید کی درخواست سماعت کے لئے منظور فیصل آباد انسداد دہشتگردی عدالت نے عابد شیر علی کو 4 جنوری کو طلب کر لیا .

عدنان جاوید نے عابد شیر علی کے خلاف استغاثہ دائر کیا تھا۔ عابد شیر علی مقررہ تاریخ کو پیش ہو کر الزامات کا سامنا کریں ایس پی مدینہ ڈویژن نے عابد شیر علی کو اراضی فراڈ کی تفتیش کے لئے بلایا تھا عابد شیر علی نے تعمیل کروانے گئے کانسٹیبل امتیاز کو دھمکی دی تھی .

عابد شیر علی پر پچاس افراد کے ساتھ ایس پی آفس کو آگ لگانے کی دھمکی دینے کا الزام درخواست میں عابد شیر علی، والد، بھائی سمیت چار افراد کو ملزم نامزد کیا گیا درخواست گزار نے فراڈ سے کروڑوں روپے خوردبرد اور ہراساں کرنے کے الزامات لگائے تھیعابد شیر علی مسلم لیگ نون کے امیدوار ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں