خدیجہ شاہ

خدیجہ شاہ کی منی لانڈرنگ انکوائری کے خلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن اور مشہور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)میں منی لانڈرنگ انکوائری کے خلاف درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔لاہور ہائی کورٹ کیجسٹس علی باقر نجفی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

تحریری حکمنامے کے مطابق ایف آئی اے سمیت دیگر نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر جواب جمع کروا دیا، کیس کی کاپی درخواستگزار کو فراہم کردی گئی ہے۔حکمنامے کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے جواب کی روشنی میں دلائل دینے کی مہلت طلب کی، عدالت نے سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں