آج کے دور میں سفید پوش معاشرے کا سب سے پسا ہوا طبقہ ہے ‘ ریشم

لاہور(گلف آن لائن)نامور اداکار ہ ریشم نے کہا ہے کہ سفید پوش معاشرے کا سب سے پسا ہوا طبقہ ہے کیونکہ یہ لوگ تکلیف توبرداشت کر لیتے ہیں لیکن کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے ، ہمیں ایسے لوگوں کی اس انداز میں مدد کرنی چاہیے کہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو اور یہ ہنسی خوشی مدد لینے پر راضی ہو جائیں۔

ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ ہر کسی کوا پنے ارد گرد رہائش پذیر لوگوںکی عادات کے بارے میں معلوم ہوتا ہے اس لئے ہمیں ایسے لوگوں کی سب سے پہلے مدد کرنی چاہیے ۔ ریشم نے کہاکہ اصل میں اس وقت اگر کوئی طبقہ سب سے زیادہ پس رہا ہے تو وہ سفید پوش طبقہ ہے جس کی آمدن بھی محدود ہے لیکن وہ کسی کے سامنے ہاتھ نہیںپھیلاتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں